الیکشن کمیشن

پی ٹی آئی امیدوار این اے 45 دھاندلی میں ملوث ہے۔ تحقیقاتی رپورٹ

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن کی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ این اے 45 کی دھاندلی میں پی ٹی آئی امیدوار ملوث ہے جس کے ثبوت بھی مل چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کو پیش کی جانے والی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پوسٹل بیلٹ کے اجراء کے لیے درخواست فارم ڈی ایس پی کرم کے دفتر سے جاری ہوئے، درخواست فارمز آر او نے ڈاک کے ذریعے وصول کئے۔

تحقیقاتی رپورٹ میں مزید کہنا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے امیدوار فخر زمان نے ڈی ایس پی محمدی خان کے ساتھ ملی بھگت سے پوسٹل بیلٹ میں رد و بدل کیا، محمدی خان نے بغیر تصدیق غیر قانونی طور پر تمام درخواستوں پر دستخط کئے۔ دستخط کے لیے ڈی پی او کرم کی اجازت شامل نہیں تھی، محمدی خان نے اپنی سرکاری پوزیشن نتائج کو فخر زمان کے حق میں لانے کے لیے استعمال کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے