سعید غنی

حکومت کی بد انتظامی کی اعلیٰ ترین مثال گیس کی قلت ہے، سعید غنی

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے ملک میں پیدا ہونے والے گیس بحران پر وفاقی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا، سعید غنی کا کہنا ہے کہ  حماد اظہر کہتے تھے کہ 3 وقت گیس ملے گی، نہ گھروں میں گیس آ رہی ہے، نہ صنعتوں کو مل رہی ہے، حکومت کی بد انتظامی کی اعلیٰ ترین مثال گیس کی قلت ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعید غنی نے ملک میں بڑھتی گیس قلت سے متعلق جاری بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کے شہریوں کو گیس نہیں مل رہی، اس وقت سندھ میں لوگوں کو گیس نہیں مل رہی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ  بجلی کی قیمتوں میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، دسمبر میں بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر کے پاکستانیوں کی جیب سے 68 ارب روپے نکالے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے جاری بیان میں  گیس بحران سمیت بڑھتی مہنگائی پر بھی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کڑی تنقید کا شنانہ بناتے ہوئے کہا کہ  اس وقت کسانوں کو یوریا کھاد نہیں مل رہی، یوریا کھاد مہنگی ہو گئی، اس سے فصلیں متاثر ہوں گی، اگر کاشتکاروں کو کھاد نہیں ملے گی تو فوڈ امپورٹ بل بڑھ جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا پاکستان کوسٹ گارڈز کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے پاکستان کوسٹ گارڈز کو اپ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے