احسن اقبال

ہمیں لڑائی جھگڑے ختم کرکے امن کو آگے بڑھانے چاہیے۔ احسن اقبال

کرتارپور (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ہمیں لڑائی جھگڑے ختم کرکے امن کو آگے بڑھانے چاہیے، تمام اقلیتوں کی حفاظت کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال نے کرتارپور میں سکھ یاتریوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرتارپور وہ مقدس جگہ ہے جہاں پر بابا گورونانک نے اپنے آخری 18 سال گزارے، بابا گورنانک نے اپنی زندگی میں افکار اور انسانیت کا پر چار کیا۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ ندو مسلم، سکھ اور عیسائیوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونے کا درس دیا، بابا گورنانک کا ایک درس کہ اللہ تعالیٰ ایک ہے وہی سچ ہے۔ پاکستان میں بسنے والے تمام شہریوں ایک گلدستے کا حصہ ہیں، اس گلدستے میں مسلم ہندو سکھ عیسائی اور دیگر مذاہب شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں رہنے والی تمام اقلیتوں کی حفاظت کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، پاکستان حکومت انڈیا اور پوری دنیا کے سکھ یاتریوں کو کرتارپور میں خوش آمدید کہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے