پی ٹی آئی

فارن فنڈنگ کیس میں ملوث پی ٹی آئی رہنما دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی کے حوالے

اسلام آباد (پاک صحافت) فارن فنڈنگ کیس میں ملوث تحریک انصاف کے رہنما حامد زمان کو عدالت نے 2 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے پی ٹی آئی رہنما حامد زمان کو لاہور کی ضلع کچہری میں پیش کیا گیا تھا، جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضیٰ ورک نے پہلے ایف آئی اے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا اور پھر فیصلہ سنایا، عدالت نے پی ٹی آئی رہنما کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا ہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما حامد زمان کو گزشتہ روز وارث روڈ پر واقع ان کے آفس سے ایف آئی اے نے گرفتار کیا تھا اور آج صبح ہونے پر ضلع کچہری میں پیش کیا گیا تھا، ایف آئی اے نے ان سے تحقیقات کیلئے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی جس پر محفوظ فیصلہ اب سنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان اور چین شانگلہ حملے کی تحقیقات سے متعلق رابطےمیں ہیں، دفتر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ شانگلہ حملے کے بعد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے