دہشتگرد

خیبر کی مسجد میں خودکش دھماکے کے سہولت کار باپ، بیٹے گرفتار

پشاور (پاک صحافت) خیبر کی علی مسجد میں خودکش دھماکے کے سہولت کار باپ، بیٹوں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر میں مسجد کے اندر خودکش دھماکے کے 3 سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی نے ضلع خیبر میں خودکش حملے کے تین سہولت کاروں کو ایک کارروائی کے دوران گرفتار کیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق حساس اداروں کی کوششوں سے 3 سہولت کاروں کو ٹریس کیا گیا، ملزمان میں دلاور خان اور اس کے دو بیٹے ضابطہ خان اور عارف خان شامل ہیں۔

سی ٹی ڈی کے مطابق تفتیش میں ملزمان نے واقعے میں سہولت کاری کا اعتراف کیا ہے۔ ملزمان کے گھر سے خودکش جیکٹ،کلاشنکوف اور دیگر اشیا بھی برآمد کرلی گئیں ہیں۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے جس میں انکشافات متوقع ہیں۔

یاد رہے کہ خیبر میں مسجد میں ہونے والے خودکش دھماکے کے نیتجے میں ایڈیشنل ایس ایچ او عدنان آفریدی شہید ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے