پنجاب اسمبلی

پنجاب اسمبلی میں 600 ارب سے زائد مالیت کا ضمنی بجٹ منظور

لاہور (پاک صحافت) پنجاب اسمبلی نے 600 ارب روپے سے زائد مالیت کا ضمنی بجٹ منظور کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ کی جانب سے بجٹ منظور ہونے پر اسمبلی ملازمین کے لیے خوش خبری کا اعلان کیا گیا، جس میں انہوں نے بتایا کہ اسمبلی کے ملازمین کو ایک ماہ کی بنیادی تنخواہ بطور اعزازیہ دیا جائے گا۔

پنجاب اسمبلی نے جیلز اینڈ کونویکٹ سیٹلمنٹس کے سیپلیمنٹری بجٹ 2022-23 کی مد میں 23 ارب 25 کروڑ 12 لاکھ 9 ہزار کے مطالبات زر منظور کرلیے۔ علاوہ ازیں پبلک ہیلتھ کے سیپلیمنٹری بجٹ 2022-23 کی مد میں 6 ارب 38 کروڑ 26 لاکھ سات ہزار کے مطالبات زر منظور کرلیے گئے۔

پنجاب اسمبلی نے وٹرنری کے سیپلیمنٹری بجٹ 2022-23 کی مد میں 2 ارب 64 کروڑ 18 لاکھ 80 ہزار کے مطالبات زر منظور کرلیے۔ اس کے علاوہ متفرق ڈیپارٹمنٹس کے سیپلیمنٹری بجٹ 2022-23 کی مد میں 66 کروڑ 40 لاکھ ایک ہزار روپے کے مطالبات زر منظور کرلیے۔

ایجنڈا مکمل ہونے پر ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے