ایپل

ایپل نے اپنے صارفین کو خبردار کر دیا

(پاک صحافت) ایپل نے آئی فون صارفین کو خبردار کر دیا۔ ایپل نے اپنے صارفین کو آئی فون چارج کرتے وقت کچھ احتیاطی تدابیر اپنانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہےکہ سوتے وقت آئی فون کو چارجنگ پر نہ لگائیں یا جب چارجنگ پر لگا ہو تو اس کے قریب نہ سوئیں۔

تٖفصیلات کے مطابق کمپنی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جس وقت آئی فون چارج ہورہا ہو اس وقت اس کے قریب نہ جایا جائے، عموماً یہ اس وقت ہوتا ہے جب آپ سورہے ہوتے ہیں یا اپنے بستر پر لیٹے ہوتے ہیں۔ غیر ملکی رپورٹ کے مطابق ایپل کی جانب سے یہ ہدایات جاری کی گئی ہیں کیونکہ گزشتہ دنوں دنیا بھر سے ایسے واقعات سامنے آئے جس میں آئی فون کی چارجنگ کے دوران آگ لگ گئی یا آئی فون کی بیٹری چارجنگ کے دوران پھٹ گئی۔

واضح رہے کہ بہت سے لوگ سوتے وقت اپنے فون کو چارج کرنا پسند کرتے ہیں لیکن ایپل کا کہنا ہے کہ ایسا کرنا خطرناک ہوسکتا ہے جس سے جان لیوا واقعات رونما ہوسکتے ہیں، کمپنی کا کہنا ہے کہ اگر آپ سورہے ہیں اور فون ساتھ ہی چارجنگ پر لگا ہے تو اس سے آپ کو کرنٹ لگ سکتا ہے، آپ زخمی ہوسکتے ہیں یا آپ کے سامان کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ سوتے وقت فون چارج کرنے کا خطرہ ہر کسی کے لیے واضح ہے، لیکن زیادہ تر لوگ ڈیوائس کو نائٹ اسٹینڈ پر رکھنے کے بجائے اپنے سر کے پاس یا تکیے کے نیچے رکھنا پسند کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ایکس میں گوگل میٹ جیسا کانفرنسنگ فیچر متعارف کرائے جانے کا امکان

(پاک صحافت) آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹ سے لے کر ملازمت کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے