احسن اقبال

ہمیں ایک مضبوط حکومت درکار ہے، احسن اقبال

نارووال (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہمیں ایک مضبوط حکومت درکار ہے، نئی حکومت کو 3 سال سخت محنت کرنا ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق نارووال میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کوئی تھیٹر نہیں ہے جس میں ہمیں مداریوں کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی 15 سال سندھ میں حکومت رہی جبکہ مسلم لیگ ن کے پاس صرف 10 سال حکومت پنجاب میں رہی۔

واضح رہے کہ ن لیگ کے رہنما احسن اقبال نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے پاس 10 سال خیبر پختونخوا میں حکومت رہی، کیا پیپلز پارٹی کہہ سکتی ہے کہ پاکستان کو ہم کراچی جیسا بنا دیں گے؟

یہ بھی پڑھیں

مراد علی شاہ

جمہوریت مخالف قوتیں میڈیا کو خاموش کرانے کے درپے ہیں، وزیرِاعلیٰ سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جمہوریت مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے