لیاقت بلوچ

او آئی سی کے سربراہوں نے مایوس کیا ہے، لیاقت بلوچ

لاہور (پاک صحافت) جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سربراہوں نے مایوس کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کی سرزمین پر 6 ہزار بچے شہید ہو گئے ہیں، فلسطینیوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے، پوری دنیا بدامنی سے دو چار ہو رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ انسانیت سے ہمدردی رکھنے والے آج سراپا احتجاج ہیں، دنیا بھر میں مسلمانوں اور غیر مسلموں نے فلسطینیوں سے بے مثال محبت کا اظہار کیا۔ لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ دنیا پر تیسری عالمی جنگ کے خطرات منڈلا رہے ہیں، یہ صورت حال ایک ایٹمی جنگ کی طرف جا سکتی ہے، فلسطین کا مسئلہ حل کیے بغیر امن قائم نہیں ہو سکتا۔

واضح رہے کہ جماعت اسلامی کے رہنما نے کہا کہ غزہ میں خوراک، پانی اور ادویات کی قلت ہے۔ امریکا، برطانیہ اور یورپی ممالک اپنے خلاف نفرت بڑھا رہے ہیں، مستحکم اسلامی پاکستان عالم اسلام میں اپنی عزت کا مقام بنا سکتا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ حماس اور فلسطینیوں کو یقین دلاتے ہیں 25 کروڑ پاکستانی آپ کے ساتھ ہیں، آج کا مارچ عظیم الشان ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

وزیراعلی پنجاب کا غیرقانونی تعمیرات میں ملوث مافیا کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے غیرقانونی تعمیرات میں ملوث مافیا کے خلاف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے