شہباز شریف

چینی وزیراعظم نے شہبازشریف کی پاکستان آنے کی دعوت قبول کرلی

پیرس (پاک صحافت) چینی وزیراعظم نے شہباز شریف کی پاکستان آنے کی دعوت قبول کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی پیرس میں چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ سے ملاقات ہوئی ہے جس میں دوطرفہ تعلقات اور معاشی تعاون پر گفتگو ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پیرس میں ہونے والی ملاقات کے دوران وزیراعظم نے چینی ہم منصب کو جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی ہے۔

چینی وزیراعظم لی کی چیانگ نے کہا کہ چین پاکستان کے کلیدی مفادات کے تحفظ اور معاشی ترقی کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے