محمد زبیر

محمد زبیر کا معیشت کے متعلق عمران خان سے اہم سوال

لاہور (پاک صحافت) محمد زبیر نے معیشت کے متعلق عمران خان سے ایک اہم سوال کیا ہے۔ جس کا جواب حکومت کی نااہلی و نالائقی کا اعتراف کئے بغیر دیا نہیں جاسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نواز شریف اور مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ اگست 2018ء سے معیشت چلانے والوں نے اسے تباہ کر دیا۔ سابق وزیر خزانہ اسد عمر کہتے ہیں کہ یہ سچ نہیں ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے مزید کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ معیشت تباہ ہو چکی ہے تاہم وزیراعظم بتائیں گے کہ ہم کس کی بات پر یقین کریں؟۔ یاد رہے کہ ملکی معیشت اس وقت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے جبکہ حکومت پالیسی بنانے کے بجائے وزیر خزانہ کو تبدیل کرنے پر اکتفاء کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے