ممتاز زہرا بلوچ

ہمارے پاس بھارت کے منفی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے شواہد موجود ہیں۔ ترجمان دفترخارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس بھارت کے منفی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے شواہد موجود ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں دہشت گردی میں اضافہ ہوا ہے، دہشت گردوں کا تانا بانا افغانستان سے ملتا ہے، ہم نے افغانستان کے سامنے شواہد رکھے ہیں۔ دہشت گرد افغانستان سے پاکستان آرہے ہیں، ختم ہونا چاہیئے۔

ممتاز زہرا بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ افغان حکام سے بات چیت کا سلسلہ جاری ہے، ہمارے لوگوں کے قتل میں ملوث دہشت گردوں سے مذاکرات نہیں ہورہے۔ پاکستان کی خواہش ہے کہ خطے میں امن ہو، خطے میں امن ہوگا تو مل کر مسائل حل کیے جاسکتے ہیں۔ بھارت کا رویہ بھی بڑا چیلنج ہے، بھارت دنیا بھر میں منفی سرگرمیوں میں ملوث ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت اپنا دفاع کرنا جانتی ہے، ریاست کے لیے کام کرتے ہیں، سیاست پر بات نہیں کروں گی، کوشش ہے پاکستان کے مختلف ممالک سے اچھے تعلقات ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے