جاوید لطیف

سب کے ساتھ انصاف ہونا چاہیے اور چہرہ دیکھے بغیر ہونا چاہیے۔ جاوید لطیف

اسلام آباد (پاک صحافت) جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ سب کے ساتھ انصاف ہونا چاہیے اور چہرہ دیکھے بغیر ہونا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ کوئی شخص کسی ایشو پر بات کرتا ہے تو اسے باغی اور مخالف کہا جاتا ہے، کون ہے جو دباؤ ڈال رہا ہے اس کا بھی ذکر کریں، کوئی فیصلہ دباؤ میں ڈال کر کیا ہے تو خط کے بعد اس کا کیا نتیجہ نکلے گا۔

جاوید لطیف کا مزید کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں میں سمجھوتا کرنے والے لوگ ہوتے ہیں، سمجھوتا نہیں کریں گے تو پھر ججز کے خط کی بھی ضوررت نہیں پڑےگی۔ ہماری جماعت میں بھی سمجھوتا کرنے والے لوگ شاید زیادہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سب سیاسی قوتیں فیصلہ کرلیں گردن بچانے کیلئے اصول پر سمجھوتا نہیں کریں گے، مرضی کی حکومت گرائیں گے یابنائیں گے تو معیشت کبھی درست نہیں ہوسکتی۔

یہ بھی پڑھیں

اعظم نذیر

موجودہ پارلیمنٹ نے پہلا قانون ٹیکس اصلاحات کے بارے میں پاس کیا، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ موجودہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے