شیری رحمان

بھٹو نے کہا تھا کہ ڈکٹیٹر سے کچھ نہیں مانگوں گا، تاریخ میں امر ہو جاؤں گا، شیری رحمٰن

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ اُمید ہے بھٹو کیس میں سپریم کورٹ سے آج انصاف ملے گا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمٰن نے کہا کہ سپریم کورٹ کے 9 رکنی بینچ نے سب کو تحمل سے سنا، عدالت پیپلز پارٹی کو تو کچھ نہیں دے سکتی لیکن واضح ازالہ ہو، تاریخ میں جو کچھ ہوا اس کا ازالہ ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بھٹو نے کہا تھا کہ ڈکٹیٹر سے کچھ نہیں مانگوں گا، تاریخ میں امر ہو جاؤں گا، عدالت فیصلہ تو نہیں بدل سکتی، جو ہونا تھا وہ ہو گیا۔

شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ شہید ذوالفقار بھٹو کی قربانی نے ایک نیا باب لکھا، شہید بھٹو ہمارے لیے زندہ ہیں، پاکستان کے وزیرِ اعظم کا عدالتی قتل کیا گیا۔ پیپلز پارٹی کی سینیٹر نے کہا کہ مفاہمت کے بادشاہ زرداری پھر صدر کی کرسی پر بیٹھیں گے، پارلیمان میں مشکلات ہیں لیکن آگے بڑھنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے