نوازشریف

ہماری پالیسی جاری رہتی تو ڈالر آج 40 یا 50 روپے کا ہوتا، نواز شریف

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے قائد، سابق وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف کا کہنا ہے کہ 2013ء سے 2017ء کے دوران پاکستان دنیا کی چوبیسویں معیشت بن چکا تھا، ہم نے 4 سال ڈالر کو 104 پر باندھ کر رکھا، ہمارے دور کی ترقی اور پالیسی جاری رہتی تو ڈالر آج 40 یا 50 روپے کا ہوتا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد، میاں محمد نواز شریف اور سابق وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ اس موقع پر شریف برادران کے ہمراہ مریم نواز، اسحاق ڈار، احسن اقبال اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ نواز شریف نے اپنے معاشی وژن پر کاروباری برادری سے بات کی، وطن واپسی کے بعد ان کی کاروباری برادری کے ساتھ یہ پہلی باضابطہ نشست تھی۔

واضح رہے کہ نواز شریف نے کہا ہے کہ ہمارے دور میں سوا 6 فیصد پالیسی ریٹ تھا، آج 22 فیصد پر ہے، 22 فیصد پالیسی ریٹ سے کون کاروبار کر سکتا ہے، ہم نے خود اپنی پارلیمنٹ اور وزرائے اعظم کے ساتھ زیادتیاں کیں، پھر ملک کس کے حوالے کر دیا گیا، روپیہ، معیشت اور سب نظام تباہی کا شکار ہو گیا، ہمارے دور میں 1 ہزار روپے جس کا بل آتا تھا، آج 15 ہزار روپے کا بل آ رہا ہے، پانچ پانچ گنا قیمتوں میں اضافہ ہو چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے