طلال چوہدری

اتحادی حکومت عوام کو ریلیف دینے کی بھرپور کوشش کررہی ہے۔ طلال چوہدری

لاہور (پاک صحافت) طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ اتحادی حکومت کی بھرپور کوشش ہے کہ عوام کو پوری طرح ریلیف ملے اور مسائل سے چھٹکارا حاصل ہو۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کے بل ناقابلِ برداشت تھے، جن پر سب سے پہلا احتجاج نواز شریف نے کیا۔ دنیا بھر میں توانائی کا بحران یوکرین جنگ اور دیگر وجوہات کے باعث ہے۔

طلال چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت آئی ایم ایف سے معاہدے اور نالائقی کے باعث ہاتھ باندھ گئی، جس کی قیمت لوگ بھی دے رہے ہیں اور ہم بھی بھگت رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے سب سے زیادہ وقت سیلاب زدگان کے ساتھ گزارا، ان کے بوٹ پہن کر پانی میں اترنے کا مذاق اڑایا جاتا ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر میٹنگز ہو رہی ہیں، پنجاب اور کے پی حکومتوں کو عمران خان کے جلسے کے سوا کوئی کام نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے