مجسمہ

بھارتی آرٹسٹ نے گلوکار شوکت علی کا مجسمہ بنا لیا

ممبئی (پاک صحافت) بھارتی آرٹسٹ نے پاکستانی گلوکار شوکت علی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کا  خوبصورت مجسمہ بنا ڈالا۔ یاد رہے کہ بھارتی آرٹسٹ منجیت سنگھ اس سے قبل معروف سماجی ورکر عبدالستار ایدھی کا مجسمہ بھی بنا چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق منجیت سنگھ نامی بھارتی فنکار کا کہنا ہے شوکت علی کے تیار کردہ مجسمے کو ہائی وے پر نصب کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی فنکار منجیت سنگھ گلوکار شوکت علی  کے مجسمے سے قبل معروف سماجی شخصیت عبدالستار ایدھی اور شاعر بابا نجمی کا مجسمہ بھی بنا چکے ہیں۔ منجیت سنگھ گِل بھارتی پنجاب کے موگا ڈسٹرکٹ سے تعلق رکھتے ہیں، منجیت سنگھ پاکستان اور بھارت کے عظیم افراد کے مجسمے بناتے ہیں۔ خیا ل رہے کہ شوکت علی کا دو روز قبل علالت کے سبب انتقال ہو گیا تھا۔

واضح رہے کہ گلوکار شوکت علی کو غزل، گیت، قومی ترانے اور پنجابی لوک گیتوں میں منفرد مقام حاصل تھا ان کا گایا ہوا نغمہ ’جاگ اٹھا ہے سارا وطن‘ بہت مشہور ہوا اور 1965 اور 1971 کی جنگوں میں شوکت علی کے ملی نغموں نے قوم کا خون گرمایا۔ گلوکار شوکت علی کو 1976 میں ’وائس آف پنجاب‘ کے ایوارڈ سے نوازا گیا اور پھر 1990 میں شوکت علی کو صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

بھارتی اداکار سونو سود واٹس ایپ اکاؤنٹ بند ہونے پر پریشان

(پاک صحافت) بھارتی اداکار سونو سود واٹس ایپ اکاؤنٹ بند ہونے پر پریشان ہوگئے، اس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے