راجہ پرویز اشرف

جن لوگوں کے استعفے منظور کئے وہ آئین و قواعد کے مطابق تھے۔ اسپیکر قومی اسمبلی

اسلام آباد (پاک صحافت) اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ جن لوگوں کے استعفے منظور کئے وہ آئین و قواعد کے مطابق تھے۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے لوگوں کا خیال ہے 127 لوگوں کے استعفے ایک ساتھ منظور کئے جائیں، آئین اور قومی اسمبلی قواعد کے مطابق استعفے منظور کریں گے، آئین میں واضح ہے استعفی ہر رکن کو اپنے ہاتھ سے لکھنا چاہئے۔

راجہ پرویز اشرف کا مزید کہنا تھا کہ سپیکر نے یقین دہانی کرنی ہوتی ہے مستعفی ممبر بغیر دباو استعفی دے رہا ہے، سپیکر محسوس کرے استعفی بغیر دباو دیا جا رہا ہے تو وہ الیکشن کمیشن کو بھیج دیتا ہے، سپیکر نے استعفی منظور کرنے کیلئے ایک ایک ممبر کو بلاکر تسلی کرنی ہے، بطور سپیکر صرف آئین و اسمبلی قواعد کو دیکھنا ہے، اکٹھے لوگوں کا آکر سب سے استعفوں کی بات کرنا دباو سمجھتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ممبران سے کہا آپ ایوان میں آئیں، آواز مزید موثر ہوگی، استعفی منظور کرنا معمولی بات نہیں، علاقے کے لوگوں کی نمائندگی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے