سلیم مانڈوی والا

کشمیریوں پر جاری ظلم و ستم تحریک انصاف کی سفارتی ناکامی کا واضح ثبوت ہے، سلیم مانڈوی والا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ کشمیریوں پر جاری ظلم و ستم تحریک انصاف کی سفارتی ناکامی کا واضح ثبوت ہے، کشمیر میں جاری بھارتی مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی بھی قابل افسوس ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے جاری پیغام میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں آج کرفیو نافذ ہے اور انسانی اور بنیادی حقوق کی دھجیاں بکھیری جا رہی ہیں،  افسوس سے کہنا پڑا رہا ہے کہ تمام دعوؤں کے باوجود موجودہ حکومت کشمیر مسئلے کے حل کے لئے مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔

واضح رہے کہ سلیم مانڈوی والا نے مزید کہا کہ یوم یکجھتی کے موقعے پر کشمیریوں پر جاری بھارتی جبر اور ظلم کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ پیپلزپارٹی کشمیریوں کے حقوق اور خود ارادیت کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو روکنے کے لئے متحرک ہو۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے