شیری رحمان

کشمیر کے معاملے پر حکومت سنجیدگی اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرے، شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر اور سینیٹر شیری رحمان نےیوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پی ٹی آئی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ صرف ایک تقریر سے کشمیر کا مقدمہ نہیں لڑا جا سکتا۔ ان کا کہنا ہے کہ کشمیر کے معاملے پر حکومت سنجیدگی اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی نائب صدر شیری رحمان نے جاری بیان میں  پی ٹی آئی حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے 2 منٹ کی خاموشی کرنی تھی، آپ 2 سال 5 ماہ سے خاموش ہیں۔ وفاقی حکومت کو چاہیے کہ کشمیر کا کیس مسلسل اقوام متحدہ اور دیگر عالمی فورمز پر اٹھائے۔ ان کا کہنا ہے کہ کشمیر متعلق اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کی قراردادوں پر آج تک عمل نہیں ہوا، عالمی دنیا ان مظالم پر کب تک خاموش رہے گی؟

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں شیری  رحمان نے مزید کہاکہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی حکومت نے 1990 میں پہلی بار یوم یکجہتی کشمیر سرکاری طور ہر منانے کا اعلان کیا۔ تب سے 5 فروری کشمیری بہن بھائیوں کی لازوال جدوجہد کی حمایت اور تجدید احد کے طور پر منایا جاتا ہے۔ آج کا دن تمام کشمیر کے بہن اور بھائیوں سے یکجہتی کا اظہار کا دن ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے