جہانگیر ترین

ہمارا منشور ملکی معیشت بہتر سے بہترین بنانا ہے، جہانگیر ترین

لودھراں (پاک صحافت) استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے سربراہ جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ ہمارا منشور ملکی معیشت کو بہتر سے بہترین بنانا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لودھراں میں انتخابی مہم سے خطاب میں جہانگیر ترین نے کہا کہ 8 فروری کو کوئی کارکن گھر نہ بیٹھے، یہ فیصلے کا دن ہے، عقاب پر مہر لگائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی کا منشور ’ملکی معیشت کو بہتر سے بہترین بنانا‘ ہے، انشاء اللّٰہ حکومت میں آکر لوگوں کو نوکریاں دیں گے۔

آئی پی پی سربراہ نے مزید کہا کہ زراعت میں انقلاب لانے کےلیے روڈ میپ تیار کر چکے ہیں، ہماری حکومت بنی تو وہ عوام کی حکومت ہوگی۔ اُن کا کہنا تھا کہ استحکام پاکستان پارٹی اشرافیہ کے بجائے غریب عوام کو ریلیف دے گی، عوام سے وعدہ ہے علاج کےلیے لودھراں سے باہر نہیں جانا پڑے گا۔ جہانگیر ترین نے یہ بھی کہا کہ لودھراں میں میرے کئی منصوبوں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ میرے مخالفین سیاسی انتقام میں نہ جلتے تو آج لودھراں کی حالت مختلف ہوتی، سب سے پہلے میری سیاسی مخالفت میں روکے گئے منصوبے مکمل کراؤں گا۔ آئی پی پی سربراہ نے کہا کہ میرے مخالفین کے پاس کھوکھلے نعروں، الزامات کے علاوہ اور کچھ نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے