بانی پی ٹی آئی الیکشن نہیں لڑ سکتے، لاہور ہائیکورٹ نے بھی اپیل مسترد کردی

لاہور (پاک صحافت) بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) الیکشن نہیں لڑ سکتے، اس سلسلے میں لاہور ہائیکورٹ نے بھی اپیل مسترد کردی۔ لاہور ہائیکورٹ نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف دائر درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے ریٹرننگ آفیسر (آر او) اور ایپلیٹ ٹربیونل کا فیصلہ برقرار رکھنے کا حکم دے دیا، جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار نے لاہور کے حلقے این اے 122 اور این اے 89 میانوالی سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ میں سزا اور نا اہلی معطل ہو چکی ہے ، لہذاوہ الیکشن میں حصہ لے سکتے ہیں، عدالت اپیلٹ ٹریبونل اور ریٹرننگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے