حافظ حمداللہ

عمران خان کی حکومت کا سیاسی جنازہ مولانا کے ہاتھوں سمندر برد ہوگا، حافظ حمداللہ

اسلا م آباد (پاک صحافت) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللہ  کا کہنا ہے کہ عمران خان کی حکومت کا سیاسی جنازہ مولانا کے ہاتھوں سمندر برد ہوگا۔ ترجمان پی ڈی ایم کا کہنا  ہےکہ عمران نیازی تم کو مولافضل الرحمن فوبیا ہوچکا ہے۔ خیال رہے کہ پی ڈی ایم ترجمان نے وزیر اعظم کو سب سےبڑ چور کرپٹ بھی قرا ر دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق درگئی جلسے سے عمران خان کی تقریر پر ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی کی تقریر اپوزیشن کو گالی دینے جھوٹے الزامات سے شروع ہوئی اورگالیوں پرختم ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی تم اپوزیشن کوچورچور کہتے رہے قوم کوبتاؤ چینی چور، آٹاچور، دوائی چور، پٹرول چور، اورایل این جی چور آپ کے اردگرد بیٹھے ہیں۔

واضح رہے کہ پی ڈی ایم ترجمان حافظ حمداللہ  نے جاری بیان میں یہ بھی کہا کہ کل تم جس کو پنجاب کا ڈاکو، فاشسٹ اور چپڑاسی کہتے رہے اس کو ساتھ ملا کے حکومت بنائی، کل جب جہاز بھر بھر کے لاتے رہے تو باضمیر تھے اب جب منحرف ہوگئے تو بےضمیر ہوگئے۔ ایک طرف ،امربالمعروف،کی ترغیب دوسری طرف جھوٹے الزامات اور سیاسی قیادت کو گالیاں دینا، یہ امربالمنکر کا ارتکاب ہے اور ریاست مدینہ کی توہین ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

بجلی کی چوری میں کمی لانے اور ٹرانسمیشن لائن سے متعلق فیصلے کیے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی چوری میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے