شہباز شریف مولانا

وزیراعظم شہبازشریف سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف سے مولانا فضل الرحمان نے ایک اہم ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمن کے درمیان ہونے والی ملاقات میں موجودہ سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران سپریم کورٹ کے فیصلے پر مشاورت بھی کی گئی۔ ملاقات میں وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ بھی شامل تھے۔

اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی گئی، جبکہ ریاستی اداروں پر حملے اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی مذمت کی گئی۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں کی سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے پر بھی مشاورت ہوئی۔ ملاقات میں آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق بھی گفتگو کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے