سینیٹ: حلف برداری کل ہو گی، پارٹی پوزیشن سامنے آ گئی

اسلام آباد (پاک صحافت) ایوانِ بالا سینیٹ میں نو منتخب سینیٹرز کی تقریبِ حلف برداری کل 9 اپریل کی صبح 9 بجے منعقد ہو گی، سینیٹ کی اب تک کی پارٹی پوزیشن سامنے آ گئی۔ سینیٹ انتخابات کے بعد سینیٹ میں ارکان کی تعداد 85 ہے، جبکہ خیبر پختون خوا کی 11 نشستوں پر سینیٹ الیکشن نہیں ہوا ہے۔

سینیٹ میں پیپلز پارٹی کے سب سے زیادہ 24 ارکان ہیں، اس کے بعد پی ٹی آئی کے 19، مسلم لیگ ن کے 19، جے یو آئی کے 5، ایم کیو ایم پاکستان کے 3 ارکان ہیں۔ سینیٹ میں بلوچستان عوامی پارٹی کے ارکان کی تعداد 4، اے این پی کے ارکان کی تعداد 3، آزاد ارکان 5 ہیں جبکہ بی این پی، نیشنل پارٹی اور مسلم لیگ ق کا 1، 1 سینیٹر ہے۔

کل صبح 35 نشستوں پر منتخب سینیٹرز ایوانِ بالا کی رکنیت کا حلف اٹھائیں گے۔ نو منتخب سینیٹرز پاکستان پیپلزپارٹی کے 14، مسلم لیگ ن کے 13، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ 2، جے یو آئی ایف کے 2، ایم کیو ایم پاکستان، اے این پی، نیشنل پارٹی کا 1، 1 اور 3 آزاد ارکان حلف اٹھائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

بس

عوام کیلئے خوشخبری، بسوں کی نئی کھیپ کراچی پورٹ پہنچ گئی

کراچی (پاک صحافت) عوام کیلئے خوشخبری، بسوں کی نئی کھیپ کراچی پورٹ پہنچ گئی ہے۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے