سراج الحق

فلسطین اور کشمیر کی آزادی تک جنگ جاری رہے گی۔ سراج الحق

پشاور (پاک صحافت) سراج الحق کا کہنا ہے کہ فلسطین کی حمایت کرنا ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے۔ فلسطین اور کشمیر کی آزادی تک جنگ جاری رہے گی۔ امت مسلمہ کو مسلمانوں کی آزادی کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے زیر اہتمام پشاور میں القدس ملین مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ فلسطین ہمارے دلوں میں ہے، فلسطین کی آزادی کیلئے جینا مرنا ہمارے ایمان کا حصہ ہے، جبکہ یہ القدس مارچ اہل فلسطین کیلئے حوصلے کا باعث ہے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا القدس ملین مارچ سے خطاب میں مزید کہنا تھا کہ ماضی کے مقابلے میں عالم اسلام زیادہ طاقتور ہے، مسلم ممالک کی 74 لاکھ سے زیادہ افواج ہے اور 83 لاکھ یہودیوں نے ہماری زمین پر قبضہ کیا ہوا ہے لیکن اسلامی ممالک عوامی احتجاج پر قرارداد پاس کرتے ہیں، عملی کام نہیں کرتے۔ مارچ سے مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے ٹیلیفونک خطاب کیا۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے