پاکستانی فلم میں کام کرنے کے حوالے سے کوئی الجھن نہیں،  رنبیر کپور

جدہ  (پاک صحافت) بالی وڈ کے معروف اداکار رنبیر کپور نے کہا ہے کہ ں پاکستانی فلم میں کام کرنے کے حوالے سے کوئی الجھن نہیں۔ ان کاکہنا ہے کہ  فنکاروں کے لیے کوئی حدود نہیں ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ  پاکستان فلم انڈسٹری کو ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ پر بہت مبارک ہو۔

تفصیلات کے مطابق  ایک پاکستانی فلم ساز نے جدہ میں ریڈ سی فلم فیسٹیول میں رنبیر سے کہا کہ پچھلے 6 سال سے بھارت اور پاکستان کے فنکاروں کا ایک دوسرے کی انڈسٹری میں کام کرنے پر پابندی لگی ہوئی ہے لیکن اب ہمارے پاس سعودی عرب کا پلیٹ فارم موجود ہے جہاں ہم مشترکہ طور پر فلمیں کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ فلمساز نے کہا کہ مجھے آپ کو اپنی فلم میں شامل کرنا بہت اچھا لگے گا، کیا آپ سعودی عرب میں پاکستانی ٹیم کے ساتھ کام کرنے کے لیے رضامند ہوں گے؟ جس پر رنبیر کپور نے جواب دیا کہ بالکل سر، میں سمجھتا ہوں کہ فنکاروں کے لیے کوئی حدود نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شان شاہد کی بیٹی فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کیلئے تیار

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شان شاہد کی بیٹی بہشت شاہد فلم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے