مرتضی وہاب

گورنر کو سیاست کا آئینی حق نہیں، عمران اسماعیل نے سیاسی مخالفت کی، مرتضی وہاب

کراچی (پاک صحافت) ایڈمنسٹریٹر کراچی اور سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضی وہاب نے گونر سندھ عمران اسماعیل کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ گورنر کو سیاست کا آئینی حق نہیں، عمران اسماعیل نے سیاسی مخالفت کی ہے۔  مرتضی وہاب نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعظم سے درخواست کروں گا کہ کراچی کا ساتھ دیں۔

تفصیلات کے مطابق  کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جارہا ہے، کراچی میونسپل کمیٹی (کے ایم سی) کے وسائل بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ نے مزید کہا کہ کراچی سے زیادہ ترقیاتی کام سیالکوٹ میں ہورہے ہیں، وزیر اعظم سے درخواست کروں گا کہ کراچی کا ساتھ دیں۔

واضح رہے کہ مرتضی وہاب نےمیڈیا سے گفتگو کے دوران یہ بھی کہا کہ کے ایم سی کی 9192 دکانوں کا سالانہ 15 کروڑ اور11 پٹرول پمپس سے 70 لاکھ روپے کرایہ ملتا ہے۔ کرایہ بڑھاتے ہیں تو لوگ عدالتوں سے حکمِ امتناع لے آتے ہیں، کے ایم سی کے وسائل بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے