پرویز رشید

نامساعد حالات میں بھی نواز شریف کا پرچم مریم نواز نے بلند کیے رکھا، پرویز رشید

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما پرویز رشید نے پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور پارٹی قائد و سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحب زادی مریم نواز کی حمایت میں بیان دیتے  ہوئے کہا ہے کہ نامساعد حالات میں بھی نواز شریف کا پرچم مریم نواز نے بلند کیے رکھا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما پرویز رشید نے پارٹی کی نائب صدر مریم نواز کے حق میں بیان دے دیا۔ لیگی رہنما پرویز رشید کا کہنا ہے کہ مریم نواز نےمشکل حالات میں بھی نواز شریف کے مشن کو آگے بڑھایا اور اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے انجام دی۔

واضح رہے کہ لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ نامساعد حالات میں بھی نواز شریف کا پرچم مریم نواز نے بلند کیے رکھا۔ پرویز رشید نے مزید کہا کہ ورنہ تو آج ن لیگ کی صرف وہ تصویر نظر آتی جو میڈیا کے زور پر عمران سے بنوائی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

مراد علی شاہ

جمہوریت مخالف قوتیں میڈیا کو خاموش کرانے کے درپے ہیں، وزیرِاعلیٰ سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جمہوریت مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے