پولنگ انتخابات

گلگت بلتستان میں دو دہائیوں بعد بلدیاتی الیکشن کا اعلان

گلگت (پاک صحافت) چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان نے تقریباً دو دہائیوں بعد بلدیاتی الیکشن کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جلد حدود بندیاں مکمل کرنے کے بعد حلقہ بندیوں کا کام شروع ہوگا اور نومبر کے پہلے ہفتے میں گلگت بلتستان میں بلدیاتی انتخابات ہوں گے۔

چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان کا مزید کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کیلئے بلدیاتی ایکٹ گلگت بلتستان 2014 کو نافذ کیا گیا ہے۔ مذید کہا کہ بلدیاتی انتخابات 2017 کے شماریات کے مطابق ہوں گے۔

اعلامیے کے مطابق نومبر میں 18 برس بعد گلگت بلتستان میں بلدیاتی انتخابات ہوں گے۔ یاد رہے کہ سال 2004 میں گلگت بلتستان میں آخری بار بلدیاتی انتخابات ہوئے اور 2009 میں بلدیاتی ادارے ختم ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے