قائداعظم

بابائے قوم کی 73 ویں برسی آج عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے

کراچی (پاک صحافت) بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کی 73 ویں برسی آج ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی برسی کی مناسبت سے مختلف جماعتوں، اداروں سمیت حکومتی سطح پر بھی مختلف اجتماعات اور تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہے۔ جہاں بابائے قوم کے لئے خصوصی دعائیں اور فاتحہ خوانی کی گئی۔

قائد اعظم محمدعلی جناح ؒ کی ولولہ انگیز قیادت میں برصغیر کے کروڑوں مسلمانوں کی کوششوں سے پاکستان معرض وجود میں آیا۔ قائداعظم قیامِ پاکستان کے بعد 11 ستمبر 1948 کو اپنی وفات تک ملک کے پہلے گورنر جنرل رہے۔ آج کا دن ایک ایسے عظیم قائد کی یاد دلاتا ہے کہ جس نے برصغیر کے مسلمانوں کو ایک نصب العین دیا اور ایک ایسی ریاست کو وجود میں لایا جہاں تمام مسلمان آزادی کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے