سونم کپور کا فلسطینی بچوں سے اظہارِ یکجہتی

(پاک صحافت) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سونم کپور نے اسرائیل کی حامی اپنی بھارتی حکومت کے برعکس غزہ میں نہتے فلسطینیوں کے خلاف جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف آواز اُٹھا کر سب کو حیران کر دیا۔ خیال رہے کہ سونم کپور نے اپنی انسٹا اسٹوری پر  نکولس کرسٹوف کے تحریر کردہ ایک مضمون کا اقتباس شیئر کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی اس پوسٹ میں اسرائیلی بچوں کی حمایت کرنے کے ساتھ ساتھ فلسطینی بچوں پر ہونے والے ظلم کی مذمت بھی کی گئی ہے۔ اس پوسٹ میں لکھا ہے کہ اگر ہم اسرائیلی بچوں کے لیے اخلاقی ذمے داری کے پابند ہیں تو ہم پر فلسطینی بچوں کے لیے بھی اسی طرح کی اخلاقی ذمے داری عائد ہوتی ہے۔ اس پوسٹ میں مزید لکھا ہے کہ فلسطینی بچوں کی زندگی بھی اسرائیلی بچوں کی زندگی جتنی ہی اہم ہے اور اگر آپ کو صرف اسرائیل یا صرف غزہ میں انسانی زندگی کی پرواہ ہے تو آپ کو درحقیقت انسانی زندگی کی پرواہ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ سونم کپور نے اپنی انسٹا اسٹوری پر غزہ کے اسپتال کی ایک ویڈیو بھی شیئر  کی ہے، اس ویڈیو میں ایک فلسطینی ڈاکٹر کو غزہ میں موجود فلسطینیوں کی حالتِ زار بتاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اداکارہ نے یہ دل دہلا دینے والی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’رحم کرو‘

یہ بھی پڑھیں

بھارتی اداکار سونو سود واٹس ایپ اکاؤنٹ بند ہونے پر پریشان

(پاک صحافت) بھارتی اداکار سونو سود واٹس ایپ اکاؤنٹ بند ہونے پر پریشان ہوگئے، اس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے