چوہدری سالک حسین

گزشتہ دو سالوں سے رکی ہوئی غیرملکی سرمایہ کاری کو بحال کرانا پہلا مشن ہے۔ چوہدری سالک حسین

اسلام آباد (پاک صحافت) چوہدری سالک حسین کا کہنا ہے بطور وزیر گزشتہ دو سالوں سے رکی ہوئی غیرملکی سرمایہ کاری کو بحال کرانا پہلا مشن ہے، غیرملکی سرمایہ کاروں کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری چوہدری سالک حسین نے کہا ہے کہ ہم صرف ایم او یو پر یقین نہیں رکھتے بلکہ حقیقی سرمایہ کاری کو یقینی بنائیں گے۔ پوری کوشش کریں گے کہ ملک میں زیادہ سے زیادہ غیرملکی سرمایہ کاری آئے، غیرملکی سرمایہ کاروں کے لیے پاکستان میں نفع بخش سرمایہ کاری کے بھرپور مواقع موجود ہیں۔

چوہدری سالک حسین کا مزید کہنا تھا کہ چین پاکستان کا قابل اعتماد دوست ملک ہے اور اس وقت پاکستان میں سی پیک کی شکل میں بھاری سرمایہ کاری کررہا ہے جبکہ وہ چاہتے ہیں کہ جاپان سمیت دنیا کے تمام ممالک پاکستان میں سرمایہ کاری کریں تاکہ پاکستان کی معیشت میں بہتری آئے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے