محمد زبیر

عمران خان اپنے اثاثوں اور اپنے صادق اور امین ہونے کا ثبوت دیں۔ محمد زبیر

اسلام آباد (پاک صحافت) محمد زبیر کا کہنا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس کے متعلق ہم بار بار سوال کرتے رہیں گے، عمران خان اپنے اثاثوں اور اپنے صادق اور امین ہونے کا ثبوت دیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانوی اخبار بتا رہا ہے کہ کس طرح سے چیریٹی کا پیسہ پی ٹی آئی کے اکاؤنٹ میں آیا، 8 سال سے فارن فنڈنگ کیس الیکشن کمیشن میں پڑا ہے۔ فارن فنڈنگ کیس پی ٹی آئی کے اپنے بانی رکن نے عمران خان کے خلاف فائل کیا۔

محمد زبیر کا مزید کہنا تھا کہ اکبر ایس بابر نے رقم منتقلی کے تمام شواہد پیش کیے، پی ٹی آئی یہ فیصلہ رکوانے کے لیے مختلف حیلے بہانے کر رہی ہے۔ اگر یہ بات غلط ہے تو پی ٹی آئی لندن کی عدالت میں مقدمہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف پر جھوٹے مقدمات بنائے گئے، انہوں نے اپنے اثاثوں کا پورا حساب دیا، مسلم لیگ ن کے خلاف جھوٹے کیس بنائے گئے، ن لیگ کے تمام ارکان عدالتوں میں پیش ہوئے، ہم نے نیب کیسز اور جیلیں بھگتی ہیں۔ ہماری پارٹی اور تمام اراکین نے اثاثوں کے جوابات دیے۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے