بم

پولیس موبائل پر دستی بم حملہ، 2 اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی

کوئٹہ (پاک صحافت) پولیس موبائل پر دستی بم حملے کے نتیجے میں دو اہلکاروں سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس کے مطابق نواں کلی کے علاقے میں چوک کے قریب دوران گشت پولیس کی موبائل وین پر نامعلوم ملزمان دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق بم پھٹنے سے دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں موبائل وین میں سوار دو اہلکار اور تین راہ گیر زخمی ہوگئے ہیں۔

واقعہ کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا اور علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے