مریم نواز

اقتدارسے چمٹے رہنے کے لیے عمران خان نے خطرناک کھیل کھیلا

لاہور (پاک  صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اقتدارسے چمٹے رہنے کے لیے  عمران خان نے خطرناک کھیل کھیلا۔ مریم نواز کا کہنا ہے کہ آج عمران خان کے جھوٹ تار تار ہو گئے۔ وقت آ گیا ہے تمہارے ایک ایک جھوٹ کا محاسبہ کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ عمران خان نیشنل سیکیورٹی کونسل جیسے فورم کوسازشی ڈرامے کے لئے استعمال کیا، ایبسلوٹلی ناٹ کا جھوٹا نعرہ ان اڈوں کے لیے لگایا جوکبھی مانگے ہی نہیں گئےتھے۔

واضح رہے کہ نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے جاری بیان میں مزید کہا کہ  عمران خان نے این آر او کیلئے اسٹیبلشمنٹ کے ترلے کیے، جھوٹ بولا کہ انہوں نے آپشن دیے تھے، وقت آگیا ہے تمہارے ایک ایک جھوٹ کا محاسبہ کیا جائے۔ کرسی کی خاطرقومی سلامتی سے کھیلنے کی کوششوں کا محاسبہ کیا جائے، حوصلہ رکھو، اب سامنا کرنا، ہمیشہ کی طرح بھاگ نہ جانا، کیونکہ یہ قوم تمہیں اب بھاگنے نہیں دے گی۔

یہ بھی پڑھیں

زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری موبائل سمز بند کرنے کا حکم

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے زائد المیعاد شناختی کارڈز پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے