وزیراعظم

ن لیگ قوم کی توقعات پر ہمیشہ کی طرح پورا اترے گی، شہباز شریف

لاہور (پاک صحافت) سابق وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن قوم کی توقعات پر ہمیشہ کی طرح پورا اترے گی۔ خیال رہے کہ لاہور میں شہباز شریف سے سابق ارکان اسمبلی اور پارٹی رہنماؤں نے ملاقاتیں کیں۔

اس موقع پر پارٹی رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی شہزادہ افتخار الدین نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کی بریت پر مبارک باد دی۔ پارٹی رہنماؤں نے اپنے حلقوں میں انتخابی تیاریوں پر پارٹی صدر کو آگاہ کیا۔ گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کے وطن واپس آنے کے بعد قوم کی مایوسیاں ختم ہو گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں قوم کو امن، ترقی اور خوش حالی دیں گے۔ مسلم لیگ ن کے صدر کا کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا میں 10 سال کی حکومت نے عوام کو کچھ نہ دیا، عوام کے وسائل کو صرف بے دردی سے لوٹا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

مراد علی شاہ

جمہوریت مخالف قوتیں میڈیا کو خاموش کرانے کے درپے ہیں، وزیرِاعلیٰ سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جمہوریت مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے