مراد علی شاہ

گراں فروشوں کیخلاف آپریشن کی رپورٹ وزیرِ اعلیٰ سندھ کو پیش

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر ماہِ رمضان میں قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے کارروائی کی گئی ہے۔ کمشنر کراچی سلیم راجپوت نے وزیرِ اعلیٰ سندھ کو گزشتہ 4 دنوں (6 تا 9 مارچ 2024ء) میں گراں فروشوں کے خلاف کیے گئے آپریشن کی رپورٹ پیش کر دی۔

کمشنر کراچی نے انہیں بتایا ہے کہ کراچی ڈویژن کے تمام اضلاع میں قیمتوں کی جانچ کی گئی اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ کمشنر کراچی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کراچی ڈویژن کے تمام اضلاع میں منافع خوروں کے خلاف کارروائی میں مجموعی طور پر 3645300 روپے جرمانہ لگایا گیا ہے۔

کمشنر کراچی نے برآمد کنندگان کو ہدایت کی کہ سب سے پہلے شہر میں پھل، سبزیوں اور پیاز وغیرہ کی ضرورت کو پورا کیا جائے۔ برآمد کنندگان نے سندھ حکومت کو یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ پہلے مقامی لوگوں کی ضروریات کو پورا کیا جائے گا۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ بابرکت ماہ رمضان میں مہنگائی پر قابو پانے کے لیے پرائس مینجمنٹ کمیٹی تشکیل دی جائے، رمضان میں قیمتوں کو کنٹرول، صفائی ستھرائی، ٹریفک مینجمنٹ اور امن و امان کی صورتِ حال کو پُرامن رکھا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

اس وقت دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ عدم مساوات ہے، شہباز شریف

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اس وقت دنیا کا سب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے