شہباز شریف

عالمی برادری فلسطینیوں کیخلاف ظلم وجبر روکنے کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالے، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر اعظم شہاز شریف نے عالمی یوم القدس اور جمعتہ الوداع کے موقع پر جاری پیغام میں کہا ہےکہ عالمی برادری فلسطینیوں کے خلاف ظلم وجبر روکنے کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی یوم القدس اور جمعتہ الوداع کے موقع جاری پیغام میں کہا کہ پوری پاکستانی قوم آج صہیونی جارحیت اور ظلم و جبر کی مذمت کرتی ہے اور اپنے نہتے فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ 7 دہائیوں سے اسرائیل فلسطین اور بیت المقدس پر ناجائز اور غیر قانونی طور پر قابض ہے، عالمی برادری خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے، غزہ میں اسپتالوں اور پناہ گزین کیمپوں اور بچوں کے اسکولوں کو دانستہ طور پر نشانہ بنایا گیا اور مظلوم فلسطینیوں تک امدادی اشیاء کی رسائی کو بھی روکا گیا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عالمی برادری فلسطینیوں کےخلاف ظلم وجبر روکنے کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالے، پاکستان ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام، فلسطینی بہن بھائیوں کی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا، عوام جمعتہ الوداع پر فلسطینی اور کشمیری بہن بھائیوں کو دعاؤں میں یاد رکھیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے