وزیراعظم

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خصوصی رمضان پیکیج کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ماہِ رمضان میں عوام کے لیے خصوصی پیکیج کا اعلان کر دیا۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کا حجم ساڑھے7 سے بڑھا کر ساڑھے 12 ارب روپے کر دیا ہے۔ انہوں نے رمضان ریلیف پیکیج کا حجم بڑھانے کے ساتھ دائرہ کار بھی بڑھانے کی ہدایت کی ہے۔

اس حوالے سے یوٹیلٹی اسٹورز اور بی آئی ایس پی کے ساتھ موبائل یونٹس بھی کھانے پینے کی سستی اشیاء دیں گے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ زیادہ سے زیادہ غریب، نادار اور مستحق افراد تک رمضان ریلیف پیکیج پہنچایا جائے۔ ابتدائی طور پر 1200 موبائل پوائنٹس اور 300 مستقل پیکیج ریلیف مراکز قائم کیے جارہے ہیں۔

یکم سے اختتامِ رمضان تک ریلیف پیکیج میں عام بازار سے کم نرخ پر اشیاء دی جائیں گی۔ متعین مقامات کے علاوہ ٹرک مختلف علاقوں میں غریب عوام کو سستی اشیاء پہنچائیں گے جبکہ موبائل ایپ کے استعمال کی رہنمائی کے لیے خصوصی ویڈیو بھی جاری کی جائے گی۔ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی والا ڈیش بورڈ بنایا جا رہا ہے تاکہ موبائل آٹے کی فروخت کی نگرانی ہو سکے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

پاکستان کو بیرونی اسپانسرڈ دہشتگردی کا سامنا ہے۔ وزیر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ بھارتی رہنماؤں کے پاکستان مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے