سعید غنی

گذشتہ روز جوائنٹ سیشن کے دوران آئین اور قانون کی دھجیاں اڑائی گئیں۔ سعید غنی

کراچی (پاک صحافت) سعید غنی کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ایوان کے جوائنٹ سیشن کے دوران آئین اور قانون کی دھجیاں اڑائی گئیں اور چند منٹوں میں غیرپارلیمانی طریقے سے متعدد بلز پاس کرائے گئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوائنٹ سیشن کے دوران درجنوں بل غلط گنتی اور پاکستانیوں کو دھوکہ دے کر منظور کرائے گئے۔ بل کی منظوری کے لئے درکار 221 یا 222 ارکان کی آئینی منظوری بھی نہیں لی گئی۔ پی ٹی آئی، ایم کیو ایم، جی ڈی اے اور اس کے اتحادیوں نے کلبھوشن کو این آر او دینے کے بل پر ووٹ دئیے۔

سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ سندھ کا مردم شماری کا مقدمہ بھی پی ٹی آئی اور ان کے اتحادی جماعتوں نے بلڈوز کرکے سندھ کے عوام کے حق پر ڈاکہ ڈالنے میں اپنا کردار ادا کیا اور اس متنازع مردم شماری پر جی ڈی اے اور ایم کیو ایم نے بھی سپورٹ کیا۔ سندھ میں 67 فیڈریشن کے افسران ہیں جس میں ابھی 48 کی کمی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے