حمزہ شہباز

وزیراعظم کا منصب اور حکومتی اختیار مجرمانہ مقاصد کے لئے استعمال ہوا۔ حمزہ شہباز

لاہور (پاک صحافت) حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ بشیر میمن کے انکشافات نے واضح کردیا ہے کہ وزیراعظم کا منصب اور حکومتی اختیار مجرمانہ مقاصد کے لئے استعمال ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ بشیر میمن کے انکشافات پر تحقیقات کروائے جائیں۔ اور سازشی عناصر کے خلاف بلاتاخیر قانونی کارروائی کی جائے۔ مجرمانہ بدنیتی سے عمران نیازی کا حکومتی اختیار اور عہدوں کو سیاسی اختلاف رکھنے والوں کے خلاف استعمال کرنا ثابت ہوچکا ہے۔

رہنما ن لیگ حمزہ شہباز کا مزید کہنا ہے کہ عمران نیازی اینڈ کمپنی کے بارے میں سچائی بیان کرنے والے سابق اعلی افسر کو دھمکیاں دینا انتہائی قابل مذمت ہے، سابق ڈی جی ایف آئی اے کے شہادتی بیان نے عمران نیازی اینڈ کمپنی کو مجرم ثابت کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے