شہباز شریف

کے پی میں کامیاب انٹیلیجنس آپریشن سے 9 عسکریت پسندوں کا خاتمہ ہوا، شہباز شریف

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے صدر، سابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ خیبر پختون خوا میں انٹیلی جنس پر مبنی کامیاب آپریشن سے 9 عسکریت پسندوں کا خاتمہ ہوا۔ ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا ہے کہ شہید سپاہی شاہ زیب اسلم کی بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ سپاہی شاہ زیب اسلم نے دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔ شہباز شریف کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان کو دہشت گردی سے نجات دلانے کے یہ کارروائی ہمارے غیر متزلزل عزم کو واضح کرتی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز خیبر پختون خوا میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیوں کے دوران 9 دہشتگرد ہلاک ہوگئے تھے اور فائرنگ کے تبادلے میں ایک جوان شہید ہوا تھا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر ٹانک میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا، آپریشن میں 2 دہشت گرد رحمت اللہ عرف بدر منصور اور امجد عرف بابری ہلاک ہو گئے تھے۔ سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں بھی آپریشن کیا جہاں فائرنگ کے شدید تبادلے میں 7 دہشت گرد مارے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے