پاکستان روس

پاکستان اور روس میں روڈ ٹرانسپورٹ سے متعلق بڑا معاہدہ طے پاگیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان اور روس کے درمیان روڈ ٹرانسپورٹ سے متعلق بڑا معاہدہ طے پاگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود کی روس کے وزیر ٹرانسپورٹ وٹالی سیویلیف سے ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں مولانا اسعد محمود نے پاکستان اور روس کے درمیان بین الاقوامی روڈ ٹرانسپورٹ کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ معاہدہ سے پاکستان اور روس کے مابین روڈ کے ذریعے سفر اور سامان کی آسانی سے ترسیل ممکن ہوگی۔

معاہدے کے مطابق پاکستان اور روس کے درمیان ٹرانسپورٹ آپریشنز روڈ ٹرانسپورٹ پرمٹ کی بنیاد پر کیے جائیں گے۔ ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ آپریشنل طریقوں پر اتفاق کرنے اور نفاذ سے متعلق مسائل کا جائزہ لینے کے لیے ایک مشتر کہ ورکنگ گروپ تشکیل دیا جائے گا۔ مولانا اسعد محمود نے کہا کہ روس وسائل سے مالا مال اور تکنیکی طور پر ترقی یافتہ ملک ہے، یہ معاہدہ دونوں ممالک کے مابین تجارتی روابط اور عوامی روابط قائم کرنے کی راہ ہموار کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے