مرتضی وہاب

بارشوں کے بعد کراچی میں سڑکوں کی تعمیر اور کارپیٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ مرتضی وہاب

کراچی (پاک صحافت) مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ بارشوں کے بعد کراچی میں سڑکوں کی تعمیر اور کارپیٹنگ کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق مشیر قانون اور ترجمان حکومت سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ممتاز حسن روڈ اور حسرت موہانی روڈ کی از سرنو تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے۔ اس موقع میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں سڑکوں کی تعمیر پر 62.797 ملین روپے خرچ کیے جائیں گے۔

مرتضی وہاب کا مزید کہنا تھا کہ حکومت سندھ بلدیہ عظمیٰ کراچی ہرممکن مدد کررہی ہے، یہ دونوں سڑکیں نو ماہ کی مدت میں مکمل کی جائیں گی۔ کراچی کے ساتوں اضلاع میں جو سڑکیں برساتی پانی کی وجہ سے ٹوٹ گئی تھیں انہیں تعمیر کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کے ساتھ ساتھ اسٹریٹ لائٹس کی فراہمی، ڈرینج سسٹم کی بہتری اور نالے بھی تعمیر کیے جارہے ہیں۔ گزشتہ رات مائی کولاچی روڈ پر اسٹریٹ لائٹس روشن کردی گئی ہیں۔ دونوں سڑکیں شہر کے انتہائی مصروف علاقے میں واقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے