امتیاز شیخ

کے الیکٹرک کی من مانیوں کو اب مزید برداشت نہیں کیا جائے گا۔ وزیر توانائی سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کی من مانیوں کو اب مزید برداشت نہیں کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرتوانائی سندھ امتیاز شیخ سے کے الیکٹرک کے اعلیٰ حکام نے ملاقات کی جس میں انہوں نے ملازمین کی جبری برطرفیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جبری برطرف ملازمین کے بقایہ جات فوری طور پرادا کیے جائیں۔ کے الیکٹرک حکام نے کہا کہ ملازمین کی برطرفیوں پر حکومت کے تحفظات کو دورکرنے کی پوری کوشش کی جائے گی۔

وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ کا مزید کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کے خلاف صارفین اور ملازمین کی شکایات میں اضافہ ناقابل برداشت ہوچکا ہے، کے الیکٹرک کی من مانیوں کو اب مزید برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جبری برطرفیوں کے باعث بے روزگاری اور معاشی مسائل میں اضافہ ہورہا ہے لہٰذا برطرفیوں کا سلسلہ فوری بند کیا جائے، بصورت دیگر معاملہ وفاق اور وزیراعظم کے سامنے اٹھایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے