وزیراعظم

بڑے چیلنج کا مل کرمقابلہ کریں گے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بڑے چیلنج کا مل کرمقابلہ کریں گے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ میڈیکل کیمپوں کا جال پھیلایا جائے، غیرمعمولی بارشوں سے وسیع پیمانے پرنقصان ہوا، قیمتی جانوں کے نقصان کے ساتھ انفرا اسٹرکچر بھی تباہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جاں بحق افراد کے ورثا کومعاوضہ24 گھنٹے میں ادا کیا جائے، مکانات کا معاوضہ بھی بڑھا کر 5 لاکھ کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ بحالی اورامداد کیلئے این ایچ اے کی کاوشیں قابل تحسین ہیں، آخری گھر آباد ہونے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، بڑے چیلنج کا مل کرمقابلہ کریں گے۔

واضح رہے کہ مون سون کی بارشوں کے دوران ملک بھر میں 434 افراد موت کے منہ میں چلے گئے جبکہ 605 زخمی ہوئے۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے اپنی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا کہ ملک بھر میں 36 ہزار گھروں کو نقصان ہوا جبکہ 24 ہزار 420 مویشی ہلاک ہو گئے۔ این ڈی ایم اے نے بتایا کہ ملک بھر میں بارش کے نیتجے میں سیلاب، دیوار گرنے اور کرنٹ لگنے کے واقعات میں 175بچے، 73 خواتین اور 186 مرد موت کا شکار ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے