احسن اقبال

پاکستان اور چین کا نئی اقتصادی راہداریوں پر ورکنگ گروپ قائم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان اور چین نے نئی اقتصادی راہداریوں پر ورکنگ گروپ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چینی سفیر جیانگ زیڈونگ اور وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے ملاقات میں سی پیک فیز 2 کو تیز کرنے پر اتفاق کیا اور کہا کہ پانچ نئی اقتصادی راہداریوں پرایک ورکنگ گروپ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ سی پیک کے فیز 2 کو تیز کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

احسن اقبال نے خصوصی اقتصادی زونر کی مزید کامیابی کا خاکہ پیش کیا۔ احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کو آسان بنانے کے لیے اقتصادی زونز کو فعال کرنا شامل ہے۔ لیکن، صنعتی گروپ اور تکنیکی مہارت کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

اعلامیہ کے مطابق چینی سفیر نے سی پیک پر عملدرآمد کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا، چینی سفیر نے خصوصی زونز کے انچارج افسران کے چین کے دورے کی بھی تجویز دی، انہوں نے کہا کہ انچارج افسران کو چینی صنعتی پارکس کا دورہ کرنا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے