طلال چوہدری

میاں نوازشریف اور شہبازشریف ہی قوم کی امنگوں کا آخری سہارا ہیں۔ طلال چوہدری

سرگودھا (پاک صحافت) طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ مہنگائی اور بے روزگاری سمیت متعدد مسائل کے دلدل میں پھنسی پاکستانی قوم کے لئے میاں نوازشریف اور شہبازشریف ہی آخری سہارا ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے سرگودھا میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت کی عوام دشمن پالیسوں نے ملک کا بیڑہ غرق کردیا ہے۔ نیازی اینڈکو نے ملک کو آئی ایم ایف کا غلام بناکر پوری قوم اور ملک کا وقار مجروح کیا ہے، اب احتساب کا وقت آ گیا ہے، حکمرانوں کو ہر ایک ظلم کا حساب دینا ہوگا۔

رہنما ن لیگ طلال چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ ان نااہل حکمرانوں کی وجہ سے قوم مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے۔ آج غریب 35 والا آٹا 80روپے میں، چینی سو روپے سے زائد اور گھی چار سو روپے میں خرید رہا ہے، اس نااہل ٹولے کو نکالنے کے لیے عوام کوآئندہ الیکشن میں گھر سے نکلتے ہوئے زیادہ سے زیادہ ووٹ کاسٹ کرنا ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے