شہباز شریف

کہاں کس کی حکومت اس سے غرض نہیں، ملکی مفاد کیلئے سب اکٹھے ہوجائیں۔ وزیراعظم

کراچی (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمیں اس سے غرض نہیں کہاں کس کی حکومت ہے، ضروری ہے کہ پاکستان میں بہترین مفاد میں سب اکٹھے ہو جائیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں بزنس کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ کراچی کی تاجر برادری سے مل کر خوشی ہوئی، تاجر پاکستانی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، قوموں کی زندگی میں اتار چڑھاؤ آتے ہیں، مشکلات میں ثابت قدم رہنے والی قومیں ترقی کرتی ہیں۔

شہبازشریف نے کہا کہ ہمیں ذاتی پسند نا پسند سے بالاتر ہوکر سب کو اکٹھا ہونا ہے، ہمیں مشکلات کو سمجھ کرمقابلہ کرنا ہے، ہم نے پاکستان کا کھویا ہوا مقام حاصل کرنا ہے، پاکستان کی ترقی کے لیے دن رات محنت کریں گے، ہم پاکستان کو اقوام عالم میں مقام دلوائیں گے، ملک سے بیروزگاری کا خاتمہ کرنا ہوگا۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ الزام تراشی کے بجائے اپنے گریبان میں جھانکنا ہے، مسائل کا حل مشکل ضرور ہے نا ممکن نہیں، 4 سے 5 شعبوں کے فروغ کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، ہمیں انڈسٹری کو مضبوط بناکر درآمدات کو بڑھانا ہوگا، اسمگلنگ روکنے پر بھرپور توجہ دے رہے ہیں، ہمیں ملکی مسائل کا ادراک کرنا ہوگا، سندھ میں پیپلزپارٹی اور پنجاب میں ن لیگ کی حکومت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم تمام فیصلے مشاورت کے ساتھ کریں گے، مارچ میں آئی ٹی ایکسپورٹ 300 ملین ڈالرز سے اوپر ہے، کرنٹ اکاؤنٹ بھی مثبت ہے، تمام پلس پوائنٹس ہیں، ہمیں ان مواقعوں سے پورا فائدہ اٹھانا چاہیئے، بزنس کمیونٹی کے مطالبات کو جس حد تک تسلیم کرسکیں کرنا چاہیئے، ہمیں برآمدات پر فوکس کرنا چاہیئے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے